بھارتی گلوکار راجو پنجابی 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجو پنجابی ریاست ہریانہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کی موت ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق گلوکار 10 دن سے اسپتال میں داخل تھے اور انہیں وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کا آخری گانا 12 اگست کو ریلیز ہوا تھا۔