0

سونا 1900 روپے سستا،فی تولہ 3 لاکھ 47 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 47 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت  1,900 روپے کمی کے بعد  3 لاکھ 47 ہزار 5 سو روپے ہوگئی جبکہ  10 گرام کی قیمت 1,629 روپے کمی کے بعد 299,554 روپے سے کم ہو کر 297,925 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 38 روپے کمی کے بعد 3،428 اور دس گرام چاندی کی قیمت 33 روپے کمی کے بعد 2,938 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب  بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3,310 ڈالر سے کم ہو کر 3,291 ڈالر ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply