0

قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعدقومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں بھی ایک فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔

سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.5 فیصد ہوگی، اسی طرح ا سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع 30 بیسز پوائنٹس کمی کر کے 10.9 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52 فیصد، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی منافع کی شرح 21 بیسز پوائنٹس کمی سے 11.91 فیصد ہو گئی ہے جب کہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب 13.4 فیصد دیا جائے گا۔

محکمہ قومی بچت نے نئی شرح کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply