0

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے معاشی حالات کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

وفد نے وفاقی وزیر خزانہ کو کاروبار میں درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ سے ملاقات کرنے والے وفد نے ٹیکس نیٹ میں ٹیکس نہ دینے والے شعبوں کو شامل کرنے پر زور دیا جبکہ دستاویزی کاروبار کی حوصلہ افزائی کیلیے تجاویز بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

محمد اورنگزیب نے وفد کے کاروبار سے متعلق تحفظات کو تسلیم کیا اور کہا کہ کمپنی ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں مدد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا۔ تاجر برادری کی پیش کردہ تجاویز پر غور کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply