0

مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالرز سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر سرپلس میں رہا۔

ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال یعنی مارچ 2023ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 537 ملین ڈالر سرپلس تھا۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق مارچ 2023ء کے مقابلے میں رواں سال کے مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 82 ملین ڈالرز بڑھا ہے۔

اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالی خسارہ 508 ملین ڈالر رہا جو کہ گزشتہ برس اسی دورانیے میں مالی خسارہ 4 ارب ڈالر تھا۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں مالی خسارے میں 4 ارب ڈالر ز کی کمی رونما ہوئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ماہ مارچ میں تجارتی خسارہ 33 فیصد اضافے سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا جبکہ برآمدات میں 9 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ماہ مارچ میں درآمدات پچھلے برس کے مقابلے میں 30 فیصد بڑی ہیں جبکہ فروری کے مقابلے میں مارچ میں درآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply