ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا ہے، پی پی ایل کے سندھ، بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے حکومت اور شیئر ہولڈرز کوخط لکھا کر آگاہ کردیا۔ترجمان پاکستان پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ مختلف تکنیک کے ذریعے تیل و گیس کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 کے دوران مختلف تکنیکی مہارتوں سے یومیہ پیداوارمیں اضافہ ہوا،جدید طریقوں سے تلاش کے نتیجے میں تیل کی پیداوار میں 530 بیرل یومیہ اضافہ ہوا۔
پی پی ایل اعلامیے کے مطابق ٹیکنالوجی استعمال کرنے سے گیس کی یومیہ پیداوار 17 ایم ایم سی ایس ایف ڈی بڑھ گئی، اہم کامیابی سے ملک میں تیل و گیس کی طلب طلب و رسد میں فرق کم ہوگا۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آدھی فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار 450 بیرل یومیہ حاصل ہورہی ہے۔