0

ڈھرکی میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

ملک میں سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی سے ماڑی پیٹرولیم نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں۔

ماڑی پیٹرولیم کے اعلامیہ کے مطابق تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی اور ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال۔1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کئے گئے، یہاں 27 جنوری 2024 سے کام کا آغاز کیا گیا تھا۔

کنویں کو1136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر نے نئے ذخائر کی دریافت کو انجینئرز اور سائنسدانوں کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ماڑی پیٹرولیم نے غارج فارمیشن فیلڈ میں گیس کا کنواں دریافت کیا تھا، جہاں سے یومیہ ساڑھے10ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جاسکے گی، 1483میٹرگہری کھدائی کے بعد گیس کا یہ ذخیرہ دریافت ہواتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply