لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 687 روپے مقررکی گئی ہے، زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 456 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 254 روپے کی سطح پر برقرار ہے، لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کئے گئے ہیں۔
پیاز درجہ اول 150، آلو 68، ٹماٹر 105، سبز مرچ 90 روپے فی کلو،ادرک 620، لہسن 645، کھیرا فارمی 35 روپے فی کلو،میتھی 65، بینگن 70، پھول گوبھی 50 اور شلجم کا ریٹ 33 روپے فی کلومقرر کیا گیا ہے۔
سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ 60 اور لیموں چائنہ 200 روپے کلو،مٹر 125، گھیا کدو 105، گاجر 50، کریلا 120 روپے فی کلو ہے۔
سیب کالا کولو 280، امرود 90، اسٹرابیری 85 روپے فی کلو،خربوزہ 80، گرما 60، کھجور ایرانی 400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، کیلے کا سرکاری ریٹ 140 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے۔
پشاور میں لہسن کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کی کمی ہو گئی ہے جس سے فی کلو قیمت قیمت750روپے ہو گئی ہے، پیاز 200، ٹماٹر 100، کچالو 260، آلو 70، ادرک 600 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔