اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، انڈیکس ایک بار پھر 71 ہزار کی سطح عبور کر گیا جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 491 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 71 ہزار 401 کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 70 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر 6 پیسے کم ہو کر 278 روپے 25 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔