0

پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تیزی، ملبوسات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تیزی، ملبوسات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہو گیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس میں ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

پاکستانی ملبوسات کی برآمدات 6.2 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں، جام کمال نے کہا کہ اسے مزید مستحکم کرنے کے لئے ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر آ گیا، تاہم اس شعبے میں برازیل سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیج اور میکانائزڈ فارمنگ سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے، اجلاس میں کہا گیا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی ورک پلان کی تیاری مکمل ہے۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی،عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے لیے پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply