0

اڑان کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا

دوسرے کاروبار ی روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 10پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 39 پیسےپربند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 21 پیسے کے اضافے سے ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278روپے 30پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید277.03روپے اور قیمت فروخت280.00روپے رہی۔

دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 12پیسے کے اضافے سے بڑھ کر 302.47 روپے سے بڑھ کر 302.59 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 65پیسے کے اضافے سے 353.95 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 248500 روپے تک آگئی۔

اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت بھی 1630 روپے کم ہوکر 213048 روپے کی سطح پر آگئی۔ اُدھر بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 2418 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

چاندی کی قیمت کی بات کی جائے ملک میں سونے کی قیمت کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply