0

مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، عالمی سطح پر بھی کمی ریکارڈ

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 248500 روپے تک آگئی۔

اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت بھی 1630 روپے کم ہوکر 213048 روپے کی سطح پر آگئی۔

اُدھر بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 2418 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

چاندی کی قیمت کی بات کی جائے ملک میں سونے کی قیمت کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply