0

گندم اسکینڈل ، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسران معطل کرنیکی منظوری

نگران دور حکومت میں اضافی گندم درآمد کرنے کے اسکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا ، وزیر اعظم نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات کی روشنی میں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف اور سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو معطل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوڈ سکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم، ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ذمہ دار افسروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سرپلس گندم درآمد کرنے سے ملک میں گندم کی مارکیٹ کریش ہوئی جس سے کسانوں کو گندم سستے داموں فروخت کرنا پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply