0

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر کی اونچی پرواز

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار رہا ، دوسری جانب ڈالر بے قابو ہو گیا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 107 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 75 ہزار191 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب ڈالر نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے ، منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply