0

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کم ہوگئیں

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2023 تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.084 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 13.083 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا،مارچ 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.506 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.206 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.246 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply