0

ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دے گا

صدر ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہمی کا وعدہ کر لیا، فنڈز مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدرایشیاانفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ، وزیر خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال اور اشاریوں میں مثبت پیشرفت سے آگاہ کیا اور صدر ایشیا انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرفراہمی کا وعدہ کر لیا۔

محمد اورنگزیب نے سیلاب کے بعد فنانس کی فراہمی پر بھی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر بینک نے عالمی بینک کے ساتھ مل کر رائز ٹو پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر دیئے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، ٹیکس اور توانائی کے شعبوں سمیت حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ہماری ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply