0

سنی دیول کا گھر نیلامی کیلئے پیش

واجبات کی عدم ادائیگی پر بینک آف برودا نے بالی ووڈ سٹار سنی دیول کی جائیداد نیلامی کیلئے پیش کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی دیول پر 56 کروڑ کے واجبات ہیں جس پر جائیداد کی نیلامی 25 اگست کو کی جائے گی۔

اپنے دوست سے شادی کی افواہیں ،علی سیٹھی نے خاموشی توڑ دی

بینک نے اداکار کی جائیداد کی نیلامی کیلئے اخبار میں ٹینڈر جاری کیا ہے مگر اس بات کی تفصیل جاری نہیں کی کہ سنی دیول نے بینک سے کب اور کتنا قرضہ لیا ہے۔

ٹینڈر نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنی دیول اگر اپنی جائیداد کو نیلامی سے بچانا چاہتے ہیں تو واجبات کو فوری طور پر ادا کر دیں۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply