پاکستان بھر میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت اس وقت 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 68 ہزار 76 روپے کا رہا۔
اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 89 ہزار 36 روپے رہی۔
دوسری طرف عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے کہ جس کے بعد سونا 2335 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔