اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 21 پیسے سے بڑھ کر 278روپے30پیسسے کی سطح پر بند ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو نے کے بعد 278 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.3 اور قیمت فروخت 279.8 روپے رہی۔
دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو سستااور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ یورو کی قیمت 75 پیسے کی کمی کے بعد 301 روپے 84 پیسے ہوگئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.35 روپے کے اضافے سے 351 روپے 95 پیسے سے بڑھ کر 353 روپے 3 پیسے پر بند ہوا ۔
خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ریال 2 پیسے کے اضافے سے 74 روپے 20 پیسےجبکہ درہم 3 پیسے کے اضافے کے بعد اور 75 روپے 77 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب سونا ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 439 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41 روپے پر مستحکم رہی۔