راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس وصولی میں خامیوں کو پُر کرے اور تمام تاجر برادری کو ٹیکس قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی میں خامیاں کسی فرد کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے مترادف ہیں،اس کے نتیجے میں قانونی عوامل اور ضابطوں میں پھنسے تاجروں اور صنعت کاروں کو اضافی ٹیکسوں کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا طرز عمل کاروبار اور تجارت کے فروغ کے اصولوں کے خلاف ہے، حکومت کو اس معاملے پر غور کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ نے ایک رپورٹ میں وزیر خزانہ پر زور دیا ہے کہ وہ ان ملٹی نیشنل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کریں جو مبینہ طور پر ملک کے ٹیکس قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔