چینی کی فی کلو قیمت 5 روپے کے اضافے سے 150 روپے کی ہو گئی۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن طاہر ثقلین بٹ کے مطابق چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 142 روپے جب کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 144 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ کی اطلاعات پر چینی چند دنوں میں غیر معمولی مہنگی ہوئی، اگراضافی چینی موجود ہے تو مقامی مارکیٹس میں فروخت کریں تاکہ قیمت کم ہو۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی چینی ایکسپورٹ کرکے مقامی مارکیٹوں میں بحران پیداکیا جاچکا ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مقامی مارکیٹس کو چینی فراہم کریں۔