0

سونا مزید 1500 روپے مہنگا ، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے ، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے سے 2 لاکھ 21 ہزار 221 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 2400 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت 2780 روپے پر برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply