0

اسٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار 32 پوائنٹس کی بلند ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا، 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار32 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

انڈیکس 1308 پوائنٹس تک بڑھ گیا، اس سے قبل مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 6 جنوری 2025 کو مارکیٹ پہلی بار 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری دن مثبت رہا اور کل کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہو ا تھا۔

گزشتہ روز حصص بازار میں 54 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply