0

زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

ایک ہفتےمیں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر مارچ 2022 کے بعد12ارب8کروڑ ڈالرسے تجاوزکرگئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 10 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 55 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک اورکمرشل بینکوں کےذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر16ارب 63 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر2.9فیصدکااضافہ جبکہ زروسیع(ایم ٹو) میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 6 دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9293ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.9فیصدزیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9035ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر1.5فیصدکی نموہوئی ہے۔ 6 دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع(ایم ٹو) کاحجم 35128ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3.3فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزروسیع کاحجم 36337ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زروسیع میں مجموعی طورپر3.9فیصدکی کمی ہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق چھ دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے پاس موجودڈیپازٹس کاحجم 25789ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 5.1فیصدکم ہے۔

پیوستہ ہفتہ کے اختتام پربینکوں کے ڈیپازٹس کامجموعی حجم 27178ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طورپر5.4فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply