0

آٹے کے نئے سرکاری نرخ مقرر

حیدرآباد کی  ضلعی انتظامیہ نے آٹے کے نئے سرکاری نرخ مقرر کردیے ہیں ۔

شہرکی  آٹا چکیوں پر فی کلو آٹے کی سرکاری قیمت 111 روپے مقرر کی گئی ہے،عام دکانوں پر چکی کے آٹے کی فی کلو سرکاری قیمت 116 روپے ہوگی۔

ایکس مل پر آٹے کی فی کلو قیمت 103 روپے مقرر کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے آٹے کے نئے سرکاری نرخ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران آٹے کی قیمت میں 8.97 فیصد، کیلے کی قیمت میں 8.67 فیصد، سب سے کم آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمت میں 7.16 فیصد، انڈو ں کی قیمت میں 6.67 فیصد، ایل پی جی 2.84 فیصد، پیاز1.40 فیصد، سرخ مرچ پاوڈر1.31 فیصد، 5لیٹرکوکنگ آئل 0.45 فیصد، دال مسور0.43 فیصد، اورڈھائی کلوبناسپتی گھی کی قیمت میں 2.5 فیصدکی کمی ہوئی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply