0

آٹے، انڈے ، پیاز،کوکنگ آئل ، گھی،دال مسورکی قیمتوں میں کمی

افراط زرکی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر28.54 فیصدکااضافہ ہواہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 18 اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں روزمرہ استعمال کے 11 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران آٹے کی قیمت میں 8.97 فیصد، کیلے کی قیمت میں 8.67 فیصد، سب سے کم آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمت میں 7.16 فیصد، انڈو ں کی قیمت میں 6.67 فیصد، ایل پی جی 2.84 فیصد، پیاز1.40 فیصد، سرخ مرچ پاوڈر1.31 فیصد، 5لیٹرکوکنگ آئل 0.45 فیصد، دال مسور0.43 فیصد، اورڈھائی کلوبناسپتی گھی کی قیمت میں 2.5 فیصدکی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس آلو کی قیمت میں 17.07 فیصد،ٹماٹر12.67 فیصد، چکن 11.60 فیصد، پرنٹڈلان 3.55 فیصد، شرٹنگ 3.55 فیصد، لہسن 2.88 فیصد، ڈیزل 2.87 فیصد، بیف 2.56 فیصد، جارجیٹ 1.91 فیصس، دال ماش 1.62 فیصد، اورچینی کی قیمت میں 1.10 فیصدکااضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.71 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے، 17733 روپے سے لیکر 22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریوں میں بالترتیب 0.83 فیصد، 0.90 فیصد، 0.79 فیصداور0.70 فیصدکی کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply