0

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ

مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ہوگیا۔ برطانوی خام تیل 2.63 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

برطانوی آئل کی نئی قیمت 89.74 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ امریکی خام تیل 2.56 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 84.66 فی بیرل کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برینٹ فیوچرز کی قیمت میں 29 سینٹ اضافہ ہوا تھا،جمعرات کے روز برینٹ فیوچرز کی قیمت میں 29 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 87.58 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ روز یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کروڈ فیوچر 20 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 82.89 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر فروخت ہوا۔

مشرق وسطی میں کشیدگی کے دوران تیل کی قیمت میں مسلسل کمی سامنے آرہی تھی تاہم، یہ سلسلہ بالآخر ٹوٹ گیا اور جمعرات کے روز سے قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply