0

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 275900روپے ہوگئی ۔

دس گرام سونے کی قیمت 858روپے اضافے سے 236540روپے کی سطح پر آگئی،فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ادھر بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہواجس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت2647 ڈالر ہوگئی۔

یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply