زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب 42 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کےذخائر 5 ارب 27 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ہو گئے ،زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 70 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہو گئے۔









