0

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد نئی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالرکا اضافہ ہونے سے قیمت 2414 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی لیکن آج بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply