0

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائر میں 12کروڑ7لاکھ ڈالرکی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر میں 12کروڑ7لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کےزرمبادلہ کےذخائر10ارب57کروڑ24لاکھ رہ گئے،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب8کروڑ96لاکھ ڈالر کےذخائر موجود ہیں،مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 9443 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل مارچ کے مقابلہ میں 12.3 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سا ل مارچ میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 8406 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply