0

کسی صورت روٹی اور نان کی قیمت کم نہیں کریں گے، نان بائی ایسوسی ایشن

کسی صورت روٹی اور نان کی قیمت کم نہیں کریں گے، راولپنڈی میں نان بائی ایسوسی ایشن کی کال پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہو گئی۔

راولپنڈی شہر بھر کے نان بائیوں نے دکانیں بند کردی ہیں، نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمتیں کم کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت روٹی اور نان کی قیمت کم نہیں کریں گے،دوسری جانب شرقپورشریف میں گزشتہ روز نان سستاکرنے کیخلاف تندور مالکان کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی۔

شرقپورشریف تحصیل میں تندور مالکان نے سستا نان فروخت کرنے سے انکارکیا اور کہنا تھا کہ فائن آٹا ہی مہنگا ملے گا تو روٹی سستی کیسے دیں گے،تندور مالکان نے مطالبہ کیا کہ پہلے ہمیں فائن آٹا سستے داموں دلائیں، پھر ہم نان سستا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply