0

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کمی

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمی ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 8 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی جس کے باعث ادائیگیوں کا توازن 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ سال اسی مدت میں کرنٹ اکا ؤنٹ خسارہ 1 ارب 73 کروڑ ڈالر تھا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران پاکستان کا توازن ادائیگی 70 کروڑ ڈالر فاضل رہا۔

گذشتہ سال اسی مدت میں کرنٹ اکاؤنٹ میں ایک ارب 73 کروڑ کا خسارہ تھا، جس کی وجہ سے آٹھ ماہ کے دوران کر نٹ اکاؤنٹ خسارے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کرنٹ ا کاؤنٹ خسارے میں کمی کو تجزیہ کاروں نے ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے کو قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply