صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ74ہزار900روپے ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت میں 1800روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ35ہزار 682 روپے ہوگئی۔
کس ملک کے پاس کتنا سونا ہے؟
دوسری جانب ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک امریکا ہے جس کے پاس 8133 ٹن سونا ہے۔
فہرست میں جرمنی 3352 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دوسرے، اٹلی 2451 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ تیسرے، فرانس 2436 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چوتھے، روس 2332 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ پانچویں، چین2191 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چھٹے، سوئٹزرلینڈ 1040 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ ساتویں، جاپان 845 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ آٹھویں، بھارت 800 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ نویں جبکہ نیدرلینڈز 612 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 64 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے۔