0

برآمدات میں 11 فیصد اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی، ادارہ شماریات کی رپورٹ

اسلام آباد: ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ تجارتی خسارے میں 4.12 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے تجارتی اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق برآمدات میں 11 فیصد اضافہ جبکہ رواں مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 4.12 فیصد کم ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر سال 2023 کے مقابلے میں اکتوبر 2024 میں برآمدات 11 فیصد اضافے سے 2 ارب 98 کروڑ ڈالر رہی۔ رواں مالی سال 4 ماہ میں برآمدات 13.55 فیصد بڑھ کر 10 ارب 88 کروڑ90 لاکھ ڈالر رہی۔

ستمبر کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اکتوبر 2023 کے مقابلے میں اکتوبر 2024 میں درآمدات 6 فیصد اضافے سے 4 ارب 60 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے درآمدی بل میں ایک فیصد کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

اکتوبر 2023 کے مقابلے میں اکتوبر 2024 میں تجارتی خسارہ 26 فیصد کمی سے ایک ارب 60 کروڑ ڈالر رہا۔ ستمبر 2024 کے مقابلے میں اکتوبر 2024 میں تجارتی خسارے میں 11.70 فیصد کمی ہوئی۔

رواں مالی سال 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 4.12 فیصد کمی سے 7 ارب 8 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال 4 ماہ میں برآمدات 13.55 فیصد بڑھ کر 10 ارب 88 کروڑ90 لاکھ ڈالر رہی۔ رواں مالی سال 4 ماہ میں درآمدی بل 5.86 فیصد بڑھ کر 17 ارب 97 کروڑ ڈالر رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply