0

شادی کی خبروں پر مائرہ خان کی جانب سے ردعمل آ گیا

معروف اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ اگلے ماہ اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

آئی این پی کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اداکارہ کی بزنس مین سلیم کریم کے ہمراہ دوسری شادی کی خبریں گزشتہ روز سے گردش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریب کا اہتمام اگلے ماہ ستمبر میں پنجاب کے معروف ہل اسٹیشن پر قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ کی شادی کی خریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں بلکہ چار سال قبل بھی ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ترکی میں منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی انہوں نے تردید کردی تھی۔

دوسری جانب ماہرہ خان کی منیجرانوشے طلحہ کے مطابق یہ رپورٹس اداکارہ کی فیملی یا ٹیم کے ممبر کے آفیشل بیان کے بغیر شائع کی گئی ہیں تاہم انوشے کی جانب سے بھی ماہرہ کی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply