عوام کو ریلیف دینے کے لئے یکم اگست سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول پر سبسڈی میں 300 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دال چنا پر فی کلو سبسڈی 25 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ گھی پر 70 سے بڑھا کر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔
چینی پر بھی فی کلو کے حساب سے سبسڈی بڑھانے کی تجویز ہے۔اس طرح عوام کو عام بازار کی نسبت یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں اور دیگر اشیاء مزید سستی ملیں گی۔