0

سونے کی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے تولہ ہو گئی

ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، سونے کی قیمت میں 2400 روپے مزید بڑھ گئی۔

سونے کے فی تولہ نرخ میں 2400 کے اضافے کے بعد قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کے نرخ 2058 روپے بڑھنے سے سونا 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 24 ڈالربڑھنے سے فی اونس سونا 3177 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply