0

ڈالر اور سونا مزید سستا ہو گیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 21 پیسے کا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 4 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے50 پیسے کا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا۔ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2384 ڈالر کا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply