پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا ، 100 انڈیکس 47 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ ، 13 ہزار 884 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران بھی ملا جلا رجحان رہا تھا، بعد میں انڈیکس میں اضافہ دیکھنے کو ملا تاہم کاروبار دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 80 پیسے ہو گئی۔









