گورنر اسٹیٹ بینک کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نئی مانیٹری پالیسی وضع کی گئی،اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق اعدادو شمار کے جائزے کے بعد شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا،مہنگائی کی شرح توقعات سے کم رہی،سالانہ مالیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے اضافی اقدامات کرنا ہوں گے۔
ترقی کی شرح ڈھائی سے ساڑھے3فیصد رہنے کا امکان ہے،ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ نومبر2024میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر4.9فیصد ہوگئی،اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 7.2فیصد تھی ،مہنگائی کی شرح میں کمی کی بڑی وجہ غذائی مہنگائی کا کم ہونا ہے۔
جولائی تا نومبر ایف بی آر کے محاصل میں 23 فیصد اضافہ ہوا،واضح رہے اسٹیٹ بینک نے رواں سال شرح سود میں پانچویں بار کمی کی،اسٹیٹ بینک نے رواں سال شرح سود میں 900بیسز پوائنٹس کی کمی کی۔









