کراچی: سونے کی قیمت ایک بار پھر اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی سونے کی مارکیٹ میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سونے کی 24 قیراط قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کے قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 886 روپے کا اضافہ ہوا۔ جو اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 22 ڈالر بڑھ کر 2675 ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔