عید الاضحیٰ 2024 کے موقع پر قربان کئے جانے والے جانوروں کی کھالوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
آل پاکستان ٹینڈرز ایسوسی ایشن نے قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمتیں مقرر کر دیں۔ ٹینرزامان اللہ آفتاب نے کہا ہے کہ اس بار گائے کی کھال 1100سے 1500 روپےاور بکرے کی کھال 400 روپے سے 450 روپے میں فروحت ہو گی جبکہ اونٹ کی کھال 550 روپے میں فروحت ہو گی۔
امان اللہ نے کہا کہ اس سال پہلے کے مقابلے قربانی کے جانور کی قیمتیں زیادہ ہے ۔ ہمیں پاکستان بھر سے تقریباً 28 لاکھ گائے کی کھالوں کے جمع ہونے کی امید ہے اسی طرح بکرے کی تقریباً 33لاکھ کھالیں جمع ہونے کی امید ہے۔









