عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک روز میں 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگئی ۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 750 روپے جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت میں 2 لاکھ 12 ہزار 6 سو 25 ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 730 روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے ہو گئی تھی۔