0

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی۔

سپلائی راولپنڈی اسلام آباد، گلگت اورآزاد کشمیر ریجن کو بند کی گئی، آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک کے ہوائی اڈوں کو بھی سپلائی بند کر دی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا، ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے، ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے،ناپ تول کے پیمانے کے تحت ٹینکرز میں کم پیٹرول اور ڈیزل بھرا جارہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق کم پیٹرول ڈیزل بھرنے سے ٹینکرز اونرز اور صارفین کو نقصان ہورہا ہے، اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کو متعدد بار اس بارے میں آگاہ کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply