اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں معمولی کمی جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر کی مالیت ایک لاکھ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 4 کروڑ ڈالر رہ گئی۔
بینکوں کے ڈالر ذخائر 6 کروڑ 29 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 40 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 6 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔