یواےای نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے 2 ڈپازٹس کوایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق کردی۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ان ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے دو عدد ڈپازٹس 2 ارب امریکی ڈالرکے ہیں
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11ارب69 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 11ارب72کروڑ ڈالر ہوگئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 4کروڑ2لاکھ ڈالر اضافے سے 4ارب72کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے،ملکی مجموعی ذخائر 7کروڑ3لاکھ ڈالر اضافے سے 16ارب45کروڑڈالر ہوگئے۔









