ممبئی: بالی ووڈ کے سپرسٹار اکشے کمار بھارتی شہریت ملنے کے بعد انڈین شہری بن گئے ہیں، اس سے قبل وہ کینیڈین شہری تھے۔
مؤقر بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس اور ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے یہ اعلان بھارت کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ٹویٹ میں کیا ہے۔
اداکار اکشے کمار اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ دل اور شہریت، دونوں ہندوستانی۔ یوم آزادی مبارک ہو۔
بھارتی اداکارہ شسمیتا سین کو کلکتہ کی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی
بھارتی اداکار کو ملنے والی شہریت کی دستاویز میں اکشے کمار کا پورا اور اصلی نام اکشے ہری اوم بھاٹیا لکھا ہوا ہے جو دکھائی بھی دے رہا ہے۔
Dil aur citizenship, dono Hindustani.
Happy Independence Day!
Jai Hind! 🇮🇳 pic.twitter.com/DLH0DtbGxk— Akshay Kumar (@akshaykumar) August 15, 2023
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق 2019 میں ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سَمٹ میں اکشے کمار نے وعدہ کیا تھا کہ وہ انڈین پاسپورٹ کے لیے جلد ایپلائی کریں گے اور دوسری لیڈرشپ سمٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین پاسپورٹ رکھنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ میں کوئی کم بھارتی ہوں، میں اچھا بھلا انڈین ہوں۔
بھارتی ریاست میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنیوالوں کو شو کاز نوٹسز
واضح رہے کہ اکشے کمار اپنی نئی فلم او مائی گاڈ 2 میں اداکار پنکج تریپاتھی کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آ رہے ہیں۔
بھارت کیلئے شرمندگی، واہگہ بارڈر پر سپاہی کی رائفل گر گئی
فلم او مائی گاڈ 2 نے پیر کو 12 کروڑ بھارتی روپے کا کاروبار کرتے ہوئے مجموعی طور پر 55 کروڑ 17 لاکھ روپے کا باکس آفس پر بزنس کر لیا ہے۔