0

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

گزشتہ ہفتے کے دوران  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی،جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 21 کروڑ 7 لاکھ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 9 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 61 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

آئی ایم ایف سے ملنے والی قرض کی دوسری قسط ایک ارب 2 کروڑ30 لاکھ ڈالرز 16 مئی کے اعدادوشمار میں شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply