عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معاشی آؤٹ لک مستحکم قراردیدی،ریٹنگ ٹرپل سی پازیٹو سے بی نیگٹو کردی گئی۔
فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مالی خسارے میں کمی آئی ہے،ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی معاشی صورتحال بہترہونے کامظہر ہے،پاکستان اسٹرکچرل اصلاحات پر عمل کررہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے۔
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا ٹرپل سی پلس سے بی مائنس پر آنا خوش آئند ہے،پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری اقوام عالم کا پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔
ملکی معیشت میں مزید بہتری کیلئے حکومت انتھک محنت کر رہی ہے۔